اسلام آباد
کمیشن بنا تو پانامہ لیکس کی خودکشی ہو گی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف کی تقریر سیاسی تھی، نظام کی اس سے بڑی ناکامی ہو ہی نہیں سکتی۔ وکیل کے ان الفاظ پر وزیراعظم کا مواخذہ ہو ناچاہئے تھا، وکیل نے تسلیم کر لیا کہ تضاد ا جبکہ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ثابت ہو چکا ہے
انہوں نے کہا کہ بہت پہلے ہی پانامہ لیکس پر انا للہ پڑھ لیا تھا ۔ وکیل کے عدالت میں موقف سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم کی کوئی بھی بات سنجیدہ نہیں ہوتی۔ موجودہ نظام دھن، دھونس دھاندلی، ظلم و جبر کا نظام ہے، یہ جمہوریت کے نام پر آمریت اور پارلیمانیت کے نام پر بادشاہت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر قانونی جنگ لڑتے رہیں گے، ہم شہیدوں، کمزوروں کیلئے حق کی جنگ لڑیں گے۔