اسلام آباد

سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے سپیکر کی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنسز پر سماعت کی اور فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کا فیصلہ ایک ساتھ چاہتے ہیں اور 26دسمبر کو عمران خان کے وکلاءدلائل دینگے ۔

دوران سماعت طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا نے اکرم شیخ کو وکیل مقرر کرنے کی استدعا کی تو جہانگیر ترین کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وکیل تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ مخالف پارٹی جان بوجھ کر تاخیری خربے اپنا رہی ہے ۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ریفرنس سپیکر نے بھیجا تو ارکان اسمبلی غیر متعلقہ ہو گئے ، سپیکر کو اپنے ریفرنس کا دفاع کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحث کرنے کیلئے آج بھی تیار ہیں ۔
طلال چودھری نے الیکشن کمیشن سے وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 26دسمبر تک ملتوی کردی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close