اسلام آباد
پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پارلیمینٹ میں پانامہ بل کی متفقہ منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں میں اتفاق ہوا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے احتساب کیلئے حزب اختلاف مل جل کر کوششیں جاری رکھے گا کیونکہ احتساب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور اس معاملے پر ایوان کی طاقت کو بھرپور انداز میں استعمال کرنا چاہئے۔