وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کریں گے اور سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا چوہدری نثار سے استعفی کا مطالبے پر وفاقی وزیرداخلہ آج شام جواب دینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان آج پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے کمیشن کے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیں گے
گزشتہ روز وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے طویل بیٹھک بھی کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سانحہ کوئٹہ پر تحقیقاتی رپورٹ پرغور کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم سے ہدایت ملنے کے بعد وزیر داخلہ آج مخالفین کو جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنا تھی۔
ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی میٹنگ تھی جو طویل ہوگئی اور جس کی وجہ سے جمعہ کو ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی، اب وزیر داخلہ ہفتہ کو پریس کانفرنس کرینگے۔