اسلام آباد

ایوان صدر کی مسجد میں باران رحمت کے لیے نماز استسقا کی ادائیگی

اسلام آباد : طویل خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کے لئے اللہ رب العزت سے التجا کی جائے۔ صدر نے قوم سے آج نماز استسقا کی اپیل کردی۔ آج ایوان صدر میں بھی نماز ظہر کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں طویل خشک سالی پر صدر مملکت ممنون حسین نے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج نماز استسقا ادا کرے اور اللہ رب العزت سے باران رحمت کی دعا کرے۔ اس سلسلے میں ایوان صدر اسلام آباد میں بهی نماز ظہر کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے فیصل مسجد میں نماز استسقا اداکی اور رحمت کی بارش کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close