اسلام آباد

مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی سے رکنیت ختم

وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبدالقوی کی رکنیت ختم کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی رکنیت 22 جون 2016 سے ختم کی گئی ہے اور اس کی وجہ ان کی مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں۔

وزارت مذہبی امور کےنوٹیفکیشن کےمفتی عبدالقوی کو پاکستان مدرسہ بورڈ اور مذہبی امور سے متعلق خدمات کی انجام دہی سے بھی روک دیا ہےاور اس حوالے سے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مقتول ماڈل قندیل بلوچ کےساتھ سیلفیاں آنے کے بعد مفتی قوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھااور ان کے خلاف وزارت مذہبی امور نے تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی تھی۔

واضح رہےکہ وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کو تحریری معافی مانگنے کی بھی پیشکش کی تھی لیکن مفتی قوی نے تحریری معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close