پاک فوج قومی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہیگی
راول پنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ضرب عضب میں پاک فوج کے افسران نے بے پناہ قربانیاں دیں، آپریشن کی کامیابی پاک فوج کے مرہون منت ہے، فوج قومی سلامتی میں کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں چھاؤنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب میں پاک فوج کے افسران نے بے پناہ قربانیاں دیں، افسران کے قائدانہ کردار کی وجہ سے پاک فوج مضبوط ہوئی۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج قومی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر افسروں کو مبارک باد بھی دی۔
بعد ازاں سپہ سالار کو آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے سیکیورٹی چیلنجز اور پیشہ ورانہ امور پر خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار، لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے۔