اسلام آباد
سوشل میڈیا پر زیرگردش وزیراعظم اور نامزد چیف جسٹس کی تصاویر درست نہیں، اٹارنی جنرل
اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیراعظم نواز شریف کی نامزد چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ تصاویر کو غلط قرار دیتے ہوئے کردار کشی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور صدر کے ساتھ نامزد چیف جسٹس کی تصویر درست نہیں، تصویر میں جسٹس ثاقب نثار نہیں بلکہ ظفر اقبال جھگڑا ہیں۔ اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا پر نامزد چیف جسٹس کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے وزیراعظم نواز شریف اور ظفر اقبال جھگڑا کی ایک تصویر زیر گردش ہے جسے وزیراعظم اور جسٹس ثاقب نثار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔