پاکستان اور چین میں ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر دتسخط
بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا ہے، چین اس معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے یہ ٹرانشمینشن لائن بنائے گا۔
ٹرانسمیشن کے معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری پانی و بجلی جبکہ چین کی طرف سے چیئرمین اسٹیٹ گرڈ آف چائنہ نے معاہدے پردستخط کئے۔
ہائی ولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ لائن مٹیاری سے لاہور کے درمیان بچھائی جائے گی، ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے شمالی اور جنوبی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائے گا۔
ٹرانسمیشن لائن سے چار ہزار میگا واٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی،
یہ پاکستان کی پہلی ہائی کیپسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی، معاہدے پر دستخط کی تقریب سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزراءاور وزراءاعلیٰ بھی موجود تھے جبکہ چین کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھے۔