اسلام آباد

اسلام آباد میں سیشن جج کی گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت، مقدمہ درج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایڈیشنل سیشن جج کی گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت ہوگیا ہے۔

 اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں ملازمت کرنے والی بچی طیبہ پر تشدد کے واضح ثبوت مل گئے ہیں۔ پمز اسپتال سے جاری ہونے والی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملازمہ طیبہ کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پمز اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر نے انکشاف کیا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں ثابت ہوا کہ ملازمہ کے ہاتھ ، ناک ، ماتھے اور آنکھ پر زخم آئے ہیں جبکہ طیبہ کے ہاتھ پر جلنے کے نشانات بھی تازہ ہیں۔ رپورٹ جاری ہونے کے بعد جج اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب رجسٹرار ہائیکورٹ راجہ جواد حسن عباس کے روبرو ایڈیشنل سیشن جج ، ایس ایچ او تھانہ آئی نائن اور تفتیشی افسر پیش ہوئے۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کے سامنے ایڈیشنل سیشن جج نے ویڈیو بیان قلمبند کرایا جس میں انہوں نے اپنے جرم سے انکار کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close