اسلام آباد

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کیلئے نشان امتیازکا اعزاز

اسلام آباد :ایوان صدرمیں اعلیٰ عسکری قیادت کو اعزازات دینے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو نشان امتیازملٹری سے نوازا گیا۔

اعلیٰ عسکری قیادت کو خدمات کے اعتراف میں اعزازات دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد ایوان صدر میں کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم نوازشریف،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، اسپیکر قومی امسبلی سردارایازصادق ، وفاقی وزراء کے علاوہ دیگرعسکری و سیاسی شخصیات شریک ہیں۔

پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ صدرمملکت منون حسین نے پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر محمود باجوہ کوحکومت کی طرف سے نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے 26 نومبر کو لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close