اسلام آباد

سندھ میں ایک نااہل اور کرپٹ حکومت ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی پولیس کو اپنی خاندانی پولیس بنانا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یہ کیسی سیاست ہے کہ بانی پاکستان کے مزار کو جلسہ گاہ بنادیا گیا، پیپلزپارٹی پولیس کو اپنی خاندانی پولیس بنانا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے سینیٹ میں کراچی واقعہ پر اپوزیشن کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک نااہل اور کرپٹ حکومت ہے، اپوزیشن ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے افرا تفری پھیلے۔

اپوزیشن معیشت کی بہتری کوسبوتاژکررہی ہے، مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے، ایوان کو دیکھنا ہوگا کہ ملک اہم ہے یا افراد اہم ہیں۔

شبلی فراز نے بتایا کہ صورتحال سے متعلق 2 کمیٹیاں بن گئی ہیں سیاسی دباؤ ڈالا جارہا ہے، اصل واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close