اسلام آباد
مہنگی قیمتوں میں ادویات فروخت کرنے والی نجی کمپنی کا ایم ڈی گرفتار
اسلام آباد . ادویات کی زائد قیمتیںوصول کرنے والی نجی کمپنی کے ایم ڈی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر خالد محمود کو گرفتار کیا ۔ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غریبوں کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دے سکتے، کرپشن کرنے والے تمام عملے کو عدالت پیش کیوں نہیں کیا گیا۔