نعیم بخاری نے طارق شفیع کا حلف نامہ جعلی قراردیدیا
پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے طارق شفیع کا حلف نامہ جعلی قرار دیدیا۔ نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو آف شور کا بینی فیشل مالک بنایا گیا۔ حکومت نے آئی سی آئی جے دستاویزات کی تردید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزات صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں جاری ہوئیں۔ بنچ کے ممبر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا زیادہ تر انحصار وزیراعظم کی تقریر ہے۔انہوں نے نعیم بخاری کو کہا کہ آپ کے پاس وزیراعظم کے دستخط شدہ دستاویزات موجود ہیں ۔جواب میں نعیم بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس دستخط شدہ دستاویزات موجود نہیں۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ پانامہ کی کیا قانونی حیثیت ہے۔نعیم بخاری نے کہا کہ حلف نا مے ،شیئرز کی فروخت اور دستخطوں میں فرق ہے۔وزیراعظم کی تقریر میں قطری شہزادے کے خط کا کوئی ذکر نہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز پہلے بھی وزیراعظم کی زیر کفالت تھیں اب بھی زیر کفالت ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جدہ سٹیل مل کی فروخت سے لندن فلیٹس کی خریداری کی۔