اسلام آباد
کرپٹ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی: شیخ رشید
اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا تاریخی کیس زیرسماعت ہے۔ سپریم کورٹ سے انصاف کا علم بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کرپٹ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔ شریف خاندان 6 بار وزارت اعلی اور 3 بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ بیفیشری اور ٹرسٹی کا فیصلہ ہی نہیں کر رہے۔
شیخ رشید نے کہا موٹر وے، ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتیں گروی رکھ دی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ سے امیدیں وابستہ ہیں۔ اگر انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی، کرپٹ حکومت جلد ختم ہوگی۔