محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے، جو بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ تک خوب مینہ برسائے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر ، سندھ میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں ، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر، جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گللگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج جمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب قلات میں درجہ حرارت نو ڈگری ہوا تو پانی نلکوں میں جم گیا جبکہ گیس بھی غائب ہوگئی، شہریوں کی زندگی مشکل ہوگئی۔
پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید دوروز جاری رہنے کا امکان ہے۔