اسلام آباد

کراچی میں امن و امان کے قیام کیلیے رینجرز کی معاونت جاری رہے گی، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مدد اور ہرممکنہ معاونت جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے نئے ڈی جی رینجرز کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مباکباد دی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرداخلہ کو کراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close