حویلیاں طیارہ حادثہ،پی کے661کے عملے کی قبر کشائی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق 7 دسمبر 2016 کو پیش آنے والے حویلیاں طیارہ حادثے میں پی کے661 کے عملے کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا، فیصلہ عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پمزانتظامیہ کو قبر کشائی کیلئے وزارت کیڈ کے احکامات موصول ہوگئے ہیں، قبرکشائی کیلئے پمز کے ڈاکٹرز کا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جبکہ قبرکشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی
یاد رہے کہ چند روز قبل حویلیاں طیارے حادثے کے بلیک باکس کی رپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوئی تھی، جس کے بعد سیکریٹری ایوی ایشن نے کہا ہے کہ طیارے کا ایک انجن آخری وقت تک ٹھیک تھا، طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ تحقیقات کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگئی تھی، طیارے میں کل 47 افراد موجود تھے جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، طیارہ حادثے میں عملےکے5ارکان بھی شامل تھے۔