لندن کے فلیٹوں کے مالکوں کاتابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا
سپریم کورٹ کے باہر پاناماکیس کی سماعت کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سرکاری ایجنسی سے جھوٹ پر مبنی خبر جاری کرائی گئی
شیخ رشید کا کہناتھاکہ کروڑوں کے تحائف مغل شہزادے اپنے والدین کونہیں دیتے تھے،انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے بیان کی یہ تردیدکریں میں کیس واپس لےلوں گا۔
عوامی مسلم لیگ کےسربراہ نےکہا کہ گیند سمیع اللہ نےکلیم اللہ کو دی،کلیم اللہ نے پھرسمیع اللہ کودے دی،انہوں نےکہا کہ چار سینٹرفارورڈ کھلاڑی ہیں،والد ان کا بیکر ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور انتخابی دھاندلی پر ان لوگوں نے پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔
نعیم الحق کا کہناتھاکہ پاکستان میں غلط زبان استعمال کرنے کی ذمہ داری ن لیگ پرڈالتا ہوں،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے سیاست میں گندی زبان استعمال کی۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے جبکہ ہم گالی گلوچ کے خلاف اورذاتیات پر حملہ نہیں کرتے۔
نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں نے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں جس کی میں مذمت کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ پاناما کیس ختم ہوچکا،عوام کو آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہناتھاکہ اپنی سفارشات اور خدشات سے عوام کوآگاہ کرتے رہیں گےجب بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ہم آوازبلندکریں گے۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ٹیکس چوروں کو مراعات دینے کے خلاف بھی کیس کریں گے،انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی ہمارا حق ہے، جس کواستعمال کرتے رہیں گے۔