اسلام آباد
آگ اورخون کی ہولی کھیلنےوالےقوم کےدشمن ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج صبح پاراچنار سبزی منڈی میں ہونے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آگ اورخون کی ہولی کھیلنےوالےقوم کےدشمن ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھاکہ واقعےکی تمام پہلوؤں سےتحقیقات اورذمہ داران کاتعین ناگزیرہے،انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کوقانون کی گرفت میں لاکرنشان عبرت بنایاجائے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاراچنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ عوامی مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ جاں بحق ہم وطنوں کےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔