اسلام آباد

آصف زرداری چاہیں تو ایف آئی اے کی کارکردگی پر کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری چاہیں تو ایف آئی اے کی کارکردگی پر کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر چوہدری نثار علی خان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں ایف آئی اے کو سیاسی مخالفت یا غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کریں گے ،ایف آئی اے کے کیسز کی عدالتی سکروٹنی اور چھان بین کیلئے تیار ہوں،ایف آئی اے نے قومی خزانے کو 14.6 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف نیب ہی نہیں ایف آئی اے بھی بے گناہ لوگوں کو پکڑرہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close