اسلام آباد

کشمالہ طارق کا بیٹا حادثے کے مقدمے میں نامزد

 اسلام آباد : پولیس نے سیکٹر جی11 حادثے کا مقدمہ درج کرلیا، کشمالہ طارق کا بیٹا حادثے کے مقدمے میں نامزد 

اسلام آباد میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کا بیٹا ازلان حادثے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ شب 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں گزشتہ رات 04افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھانہ رمنا پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے ازلان کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ زخمی ہو نے والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

سیکٹر جی 11 کے حادثے میں زخمی محمد شاہ ضلع مانسہرہ کا رہائشی ہے۔ محمد شاہ نے بتایا کہ میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں سیکیورٹی انچارج ہوں۔گزشتہ رات 8بجکر 30 منٹ پر ہم مانسہرہ سے اپنے دوستوں انیس، شکیل، فاروق احمد، حیدر علی اور ملک عادل کے ہمراہ محکمہ اینٹی نار کوٹکس میں انٹرویو دینے کے لیے سوزوکی کار مہران رجسٹریشن نمبر APU.637پر اسلام آباد آرہے تھے۔

حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد شاہ نے بتایا کہ رات کو تقریباً 10 بج کر 55 منٹ پر ہم سری نگر ہائی وے پر پہنچےتو گاڑی فاروق احمد چلا رہا تھا اور فرنٹ سیٹ پر میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ انیس شکیل، حیدر علی اور ملک عادل پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔اسی دوران سفید رنگ کی گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آئی۔

زخمی محمد شاہ نے کہا کہ سفید گاڑی نے ہماری گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے ہماری گاڑی الٹ گئی۔ گاڑی آگے موٹرسائیکل کو جا لگی جس سے میں اور میرے ساتھی شدید زخمی ہوئے جبکہ موٹرسائیکل پر سوار شخص بھی زخمی ہوگیا۔جب گاڑی سے مجھے نکالا گیا تھا تو لوگ لیکسز گاڑی کے ڈرائیور کا نام اذلان بتا رہے تھےجو کشمالہ طارق کا بیٹا ہے۔

محمد شاہ نے کہا کہ وہاں موقع پر موجود لوگوں نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو علاج کیلئے پمز ہسپتال پہنچایا۔ دوران علاج میرے ساتھی انیس شکیل، فاروق احمد، حیدر علی اور ملک عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ہماری گاڑی سوزوکی مہران اور موٹر سائیکل والے کا بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ لیکسز ڈرائیور اشلان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ یہ با اثر لوگ ہیں۔ مجھے خدشہ ہے کہ ہمارا کیس کمزور کر کے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو ریلیف دیا جائے گا۔زخمی محمد شاہ نے وزیرِ اعظم عمران خان سمیت تمام تر حکامِ بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close