اسلام آباد

چوہدری نثار نے نادرا اور ماسٹر کارڈ کے درمیان معاہدہ معطل کردیا

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کی مالی ترسیلات کیلیے ماسٹر کارڈ سے کیے گئے معاہدے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کردیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی ڈیٹا بیس اتھارٹی نادرا کی مالی ترسیلات کے لیے ماسٹر کارڈ سے کیے گئے معاہدے کا نوٹس لے کر اسے معطل کردیا اور نادرا سے بھی جواب طلب کرلیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ حکومت کی تحریری اجازت حاصل کیے بغیر ہوا جس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی جب کہ معاہدے میں حساس نوعیت کے سیکیورٹی معاملات کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ مالی ترسیلات کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے لیکن غیر ملکی کمپنی کو نادرا ڈیٹا بیس تک کن قوانین کے تحت رسائی دی جارہی ہے، نیشنل ڈیٹا بیس کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اور کسی ادارے کو اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close