Featuredاسلام آباد
پاک فوج اپنا کام کررہی ہے سیاستدانوں اپنا کام کریں
اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاک فوج کے ملک کیلئے کردار کی اہمیت سےانکار نہیں کیا جاسکتا
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست کے اداروں کا اپنا اپنا کام ہوتاہے ، پاک فوج اپنا کام کررہی ہے سیاستدانوں اپنا کام کریں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ، مریم نواز جان بوجھ کر فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں،پی ڈی ایم ایسے لوگ بھی ہیں جو متنازع سیاست نہیں کرتے۔
وفاقی وزیر نے کہا پی ڈی ایم کی پوری تحریک بچگانہ خیالات پر مبنی ہے، پی ڈی ایم سمجھتی ہے تقسیم کی سیاست سے ہی کامیابی ملے گی ، پی ڈی ایم آخری سانسیں لے رہی ہیں،سیاست ناکام ہوچکی ، پی ڈی ایم کاآگے بھی کوئی خاص کردار نہیں رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کے سیاست سے لاتعلق رہنے کےمؤقف کی حمایت کرنی چاہیے ، سیاستدان بھی اتنے جمہوری نہیں جتنے پاکستان کے جرنیل ہیں، پاک فوج ملک کیلئے سوچتی ہے اوراسے آگے لیکرجاناچاہتی ہے، پاک فوج بھی سمجھتی ہے ملک کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔