اسلام آباد
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات؛ ملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی اموراورملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے اورسرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کی پالیسیاں اور پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات پربھی غورکیا گیا۔