اسلام آباد

میری درخواست پر آر او کو فیصلہ کرنا ہے جس کا انتظار ہے

اسلام آباد: آفریدی نے کہا ہے کہ غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے

شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آر او کو دوبارہ بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دی۔ میری درخواست پر آر او کو فیصلہ کرنا ہے جس کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اظہار برہمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیلٹ پیپر کا بتایا تو وزیراعظم نے آر او کو درخواست دینے کی ہدایت کی۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ تم میرے سب سے بااعتماد اور وفادار ساتھی ہو، تم پر رتی برابر بھی شک نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close