اسلام آباد
حکومت سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد دماغی توازن بھی کھو بیٹھی ہے
اسلام آباد : حکومت اب چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کو خفیہ رکھنے کی وکالت کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد دماغی توازن بھی کھو بیٹھی ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی واضح اکثریت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے سینیٹ چئیرمین کا الیکشن کچھ بھی کر کے جیتنے کی بات کی۔ حکومت اب چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کو خفیہ رکھنے کی وکالت کر رہی ہے۔ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت کو اپنے ہی اراکین پر اعتماد نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے بعد سید یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹ چئیرمین کامیابی بھی عوام کی جیت ہوگی۔ عوام اس نااہل اور نالائق سلیکٹڈ ٹولے سے تنگ آچکے ہیں۔ روز ٹی وی پر ڈھٹائی سے مہنگائی اور بیروزگاری میں ریکارڈ اضافے کا دفاع کرنے والوں کو عوام مسترد کرتے ہیں۔