آج سے ملک میں بارشوں کا نیاسسٹم داخل ہوگا
محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا اور جمعہ اور ہفتہ کے روز بلوچستان میں بادل برسیں گے جبکہ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے غیر ضرور ی سفر سے گریز کی اپیل کی ہے، آج سے اتوار تک خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کے پی کے پی ڈی ایم اے نے ریڈالرٹ جاری کردیا ہے، الرٹ کے مطابق جمعے سے پانچ فروری تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گا، جس کےباعث بارش اور شدید برفباری سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، وادی چترال کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی کالی گھٹائیں برسیں گی، مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے جبکہ بارش اور برفباری کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کے روز لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔