اسلام آباد

تیمور قتل کے ملزم پولیس اہلکار کا مزید 3 روزہ ریمانڈ منظور

چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث کار میں موجود نوجوان تیمور جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار فرار ہوگئے تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کردیا۔ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ کو پہلے2 روزہ ریمانڈپر پولیس کے حوالے کیا گیا۔

تاہم پولیس نے تفتیش کے لیے مزید ریمانڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی۔ ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تیمور کا تعلق مردان سے تھا۔ پولیس نے پہلے دعویٰ کیا کہ تیمور نشے میں تھا تاہم پوسٹ مارٹم ٹیم نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق تیمور کو سر پر گولی لگی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے معاملہ دبانا چاہا اور بغیر کارروائی لاش پمز اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوانے کی کوشش بھی کی۔

اس سے قبل نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مشتعل ورثا نے آئی جی پیروڈ پر لاش رکھ کر شدید احتجاجبھی کیا تھا اور پولیس چوکی کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close