اسلام آباد
تبلیغی اجتماع ملتوی کرنے پر تبلیغی جماعت کا مشکور ہوں
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے تبلیغی جماعت کے اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کرنے پر تبلیغی جماعت کا مشکور ہوں۔
انھوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سالانہ تبلیغی اجتماع یکم سے 4 اپریل تک ہونا تھا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث تبلیغی جماعت سے اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔