وزیر اعظم نے موسم سرما کی سیاحت اور اسکی ریسارٹس کا معائنہ کرنا شروع کردیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی اسکئنگ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی اور کہا موسم سرما میں سیرو سیاحت اور اسکی ریزورٹس پر کام شروع کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیوسائی پلینز میں اسکی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ موسم سرما میں سیرو سیاحت اور اسکی ریزورٹس کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، دیوسائی میں پہلی بار موسم سرما میں اسکئنگ کی گئی۔
Exploring winter tourism and ski resorts feasibility, Deosai plains first ever winter ski traverse. pic.twitter.com/gGSOvHEECR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2021
خیال رہے گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو اور استور کے درمیان واقع دیو سائی سطح سمندر سے اوسطاً 4144 میٹر (13،500 فٹ ) کی بلندی پر واقع ہے اوراس کا رقبہ تقریبا 3000 مربع کلومیٹر ہے۔
کوہ ہمالیہ میں قدرت کا حسین شاہکار دیو سائی دنیا کا بلند ترین اور اپنی نوعیت کا واحد پہاڑی میدان ہے، جو کسی بھی مقام پر چار ہزار میٹر سے کم بلند نہیں۔ اس علاقے کو عموماً برف کی پراسرار اور خاموش پریاں اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہیں۔
ایک برطانوی ٹریول میگزین کی ٹویٹر پر پاکستان کے سب سے پُرتکشش قدرتی عجائبات کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہوئے ، انہوں نے لکھا: پاکستان ناقابل تصور خوبصورتی ، پوشیدہ قدرتی عجائبات اور سیاحت کے نا ممکن مواقع کی سرزمین ہے۔