Featuredاسلام آباد

چند روز بعد وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان چند روز بعد وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے اس معاملے میں قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کیا جائے گا، فخر امام، شبلی فراز، عمر ایوب، غلام سرور خان کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے جبکہ دو سے تین نئے وزراء بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close