اسلام آباد
چیئرمین سینیٹ نے پی آئی اے پبلک لمیٹڈ کمپنی کے قیام کا بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا، 12 روز میں رپورٹ طلب
اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پی آئی اے پبلک لمیٹڈ کمپنی کے قیام کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا کر 12 روزہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت شیخ آفتاب نے پی آئی اے پبلک لمیٹڈ کمپنی کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش کیا تو اپوزیشن نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے 12 روز میں رپورٹ مانگ طلب کر لی ہے۔