اسلام آباد

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو طلب کرلیا

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آج طلب کرلیا ہے۔

 

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے صاحبزادے علی ترین کو بھی شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔

 

ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے جبکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close