Featuredاسلام آباد

حکومت پاکستان کا تحریک لبیک پرپابندی لگانے کافیصلہ، شیخ رشیدنے اعلان کردیا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پرپابندی لگانے کافیصلہ کیاہے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پرپابندی لگانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پرپابندی کافیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیاگیا۔

پنجاب حکومت نے تنظیم پرپابندی لگانے کی سفارش کی،پابندی سے متعلق سمری کابینہ کوبھیج رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی،مظاہرین نے ایمبولینسزروکیں اورراستے بندکیے، مظاہروں میں 2 پولیس اہلکارشہید،340 زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ مظاہرین ہر صورت فیض آباداوراسلام آبادآناچاہتے تھے۔

ہم قرار داداسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرناچاہتے تھے، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کواغواکرکے مطالبات منوانے کی کوشش کی،جومعاہدہ کیااس پرقائم تھے اورقائم ہیں،وہ ایسامسودہ چاہتے تھے جس میں سارے لوگ یہاں سے فارغ ہوجائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close