اسلام آباد

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ گزشتہ روز ہوگیا تھا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز شوکت ترین اور حماد اظہر سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے نئی معاشی ٹیم بنانے سے متعلق دونوں کو اعتماد میں لیا اور شوکت ترین کو اہم ہدایات اور ٹاسک بھی سونپ دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شوکت ترین کو بجٹ سے متعلق بھی ہدایات دیں جبکہ حماد اظہر کو توانائی کی وزارت دینے سے متعلق آگاہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close