Featuredاسلام آباد
کالعدم جماعت ٹی ایل پی پر چندہ لینے پر پابندی
اسلام آباد : وفاق کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو ملک بھر میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے۔
وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقنیی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ساتھ ہی کالعدم جماعت پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔