اسلام آباد

عمران خان نا اہلی ریفرنس کا فیصلہ 16 مارچ کو

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں نا اہلی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں پر بحث کے لیے 8 مارچ کی تاریخ دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے نواز لیگی رہنماؤں کے وکیل اکرم شیخ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہمارے خلاف کیس چل رہا ہے۔

اکرم شیخ نے درخواستوں پر فیصلہ یکجا سنانے کی استدعا کی۔ دلائل میں کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق دائر ریفرنس ایک ہی نوعیت کے ہیں اور ان پر الگ الگ فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔

اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں عمران خان اور جمائما کے بیانات پر بحث کی۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا بنی گالہ اراضی کو بیانات میں کہیں تحفہ، کہیں خریداری اور کہیں بے نامی ظاہر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان تضادات کو دیکھے اور فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان صادق اور امین ہیں یا نہیں۔

دونوں ریفرنسز پر اب فیصلہ 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close