اسلام آباد
فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا، وہ کل پمز میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی سستے بازار کے دورے کے بعد طیعت خراب ہوئی تھی۔