اسلام آباد
چیئرمین نیب کا وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کرنا تشویشناک ہے، ہمیں طعنے دینے والے رو تے کیوں ہیں: فرحت اللہ بابر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کی اوربریفنگ دینے سے انکار کیا جو قابل تشویش بات ہے۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات نہ کرنے کا چیئرمین نیب کا معاملہ تشویشناک لگتا ہے۔ جب نیب نے ہمارا احتساب کیا تو کہا گیا کہ ہماری دم پر پاوں آگیا ہے میں اب ان سے پوچھتا ہوں کہ اب کیوں رو تے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب میں کیا معاملات چل رہے ہیں اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔