اسلام آباد

وزیراعظم کی چیئرمین نیب سے ملاقات طے ہی نہ تھی تو منسوخی کیسی، ترجمان وزیراعظم ہاوس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاوس کے ترجمان نے چیئرمین نیب کی طرف سے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کرنے کے حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب میں آج کوئی ملاقت طے ہی نہ تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج دونوں کی کوئی ملاقات طے ہی نہ تھی تو منسوخی کیسی۔میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کر لینی چاہئے۔واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں نشر ہوئی تھیں کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close