اسلام آباد
دو سال میں دہشت گردی میں کتنی کمی آئی ہے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سول عدالتیوں کو بہتربنانے کے لئےکسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فوجی عدالتوں سے متعلق تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، پہلے بھی ہم نے وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عدالتوں کی حمایت کی تھی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموارکرنے میں ہمارا کلیدی کردارتھا،ہم فوجی عدالتوں کے قیام کے مخالف نہیں ہیں.
فاروق ستار نے حکومت سے پوچھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ دو سال میں دہشت گردی میں کتنی کمی آئی ہے؟ حکومت کو اتنی آسانی سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے.
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا سنجہدہ مطالبہ ہے کہ قوم کو اب ریلیف ملنا چاہئے۔