اسلام آباد
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ ،ریکٹر سکیل پر شدت6ریکارڈ
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور،خیبر ایجنسی اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی.
تفصیلات کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10کلو میٹر تھی. زلزلہ 10سے15سیکنڈ تک رہا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات مو صول نہیں ہوئیں۔میرپور آزاد کشمیر ،مری ، گلگت، شانگلہ ،باجوڑ ایجنسی ،چترال، دیر بالا،مردان ،سوات اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔