ہنگرین وزیرخارجہ کا کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان
اسلام آباد : ہنگرین وزیرخارجہ نے کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یورپی یونین دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا معاون رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگری کے ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہنگری وزیرخارجہ کےہمراہ17سرمایہ کارکمپنیوں کےنمائندےبھی آئے، دونوں ملکوں نےتجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہنگری نے پاکستان تک براہ راست پروازوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ ہنگری کےوزیرخارجہ کے ایف اےٹی ایف پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، اتفاق ہواایف اےٹی ایف فورم سیاسی دباؤ کیلئے استعمال نہیں ہوناچاہیے۔
دوسری جانب ہنگرین وزیرخارجہ نے کہا کہ 15سال بعداپنےملک کی پاکستان میں نمائندگی اعزازہے ، جانتے ہیں یہ خطہ دہشتگردوں کے براہ راست نشانے پر ہے ، یورپی یونین دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا معاون رہے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیٹوکےانخلا کے بعد افغانستان کو دہشتگردوں کا گڑھ نہیں بننے دں گے ، امریکا اور طالبان کےدرمیان معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ہنگرین وزیرخارجہ میں کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔