اسلام آباد

نہ پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے، چوہدری نثار

راولپنڈی: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنا نا مناسب ہے سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے کی جاتی ہے گالی گلوچ سے نہیں جب کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں نہ پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے حلقہ کا دورہ کیا جہاں منتخب نمائندوں اور عوام سے بات چیت کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ2017  کے پاکستان اور ماضی کے پاکستان میں واضح فرق ہے، ہماری نیت ٹھیک اور ہاتھ صاف ہیں، نہ پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے تاہم پاکستانی عوام کی ضرورت محاذ آرائی نہیں بلکہ امن امان اور ترقی ہے جب کہ مسائل کا انبار اورعوامی توقعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) عوام سے کیے وعدے پورے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے جب کہ سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے کی جاتی ہے گالی گلوچ سے نہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنا نا مناسب ہے، ملک میں کرکٹ ہوگی تو اس سے پاکستان کی نیک نامی ہوگی، جنہوں نے اس ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا وہ الزام لگا رہے ہیں جب کہ عزت عہدے سے نہیں کردار سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی مثالیں قائم کرنے والے الزام تراشیوں اور بہتان بازی کا سہارا لے کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے اور اس کا فیصلہ عوام کرے گی جب کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والے اچھے سیاسی اور جمہوری اصولوں کے لیے زہر قاتل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close