اسلام آباد
فراڈیوں کی طرف سے چیئرمین سینٹ کا نام استعمال کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمومی طورپر فراڈیئے اپنا کام بخوبی سرانجام دینے کے لیے کسی نہ کسی اعلیٰ شخصیت یاعہدیدار کانام استعمال کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ چیئرمین سینٹ رضاربانی کیساتھ ہوا۔سینٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے انکشاف کیا کہ کراچی میں فراڈ کرنیوالے افراد نے ان کا نام استعمال کیا جس کا انکشاف ہونے پر اُنہوں نے ایف آئی اے کو شکایت کی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ اس سے پہلے بھی کراچی میں ہونیوالے فراد میں ان کا نام استعمال ہوچکاہے ۔