اسلام آباد

بھارت میں 7کلویورینیم ایک غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیاگیا

نیچرل یورنیم غیرمجازشخص سےتحویل میں لیےجانےپر کئی سوالات نےجنم لیا ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد ملنا اچنبے کی بات ہے

 

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں ایٹمی مواد یا نیچرل یورینیم قبضے میں لیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 7کلویورینیم ایک غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیاگیا، 7 کلو نیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پرتشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دہشت گردی نیٹ ورک چلانے والے 15 افراد مانگ لئے گئے، شواہد موجود ہیں، پاکستان

دفتر خارجہ نےمطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں، تحقیقات

کرائی جائیں بھاری مقدارمیں ایٹمی موادریاستی کنٹرول سے باہر کیسےنکلا اور بھارتی حکام ان وجوہات کی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیم چوری ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close