اسلام آباد

سوئٹزرلینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کو تیار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2005ء میں سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلہ کا معاہدہ کیا تھا، 2013ء میں ہم نے سوئٹزر لینڈ سے معاہدے پر مذاکرات شروع کئے، سوئٹزر لینڈ نے ٹیکسوں میں مراعات، ایم ایف این کا درجہ مانگا لیکن پاکستان نے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے ہماری شرائط پر دوبارہ معاہدہ کے لئے رضامندی ظاہر کی اور اب سوئٹزر لینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے، اس حوالے سے دونوں ممالک 21 مارچ کو معاہدے پر دستخط کریں گے اور جنوری 2018ء سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close