اسلام آباد

سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 پاکستانی قیدیوں کو واپس لے جا رہے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں ان کی پاکستان میں فیملیز ہیں انہیں پاکستان کی جیلوں میں منتقل کرنے سے وہ ان کی دیکھ بھال کرسکیں گی

انہیں یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 قیدیوں کو پاکستان واپس لے جا رہے ہیں یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور تھوڑی قید رہ گئی ہے قیدیوں کی رہائی کا سارا عمل تقریباً مکمل ہو گیا ہے جتنی جلد ممکن ہوسکے گا یہ کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی انہیں جیلوں میں ڈالا جارہا ہے

شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 600 سے 700 قیدی ایسے ہیں جن پر جرمانے ہیں ان کی رقم ایک ارب روپے بنتی ہے میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ یہ رقم مل جائے تو یہ سب قیدی بھی چھوٹ سکتے ہیں سعودی جیلوں میں قید 30 پاکستانی قیدی ایسے ہیں جو قتل اور منشیات کے جرم میں قید ہیں اور انہیں سزائے موت ہوچکی ہے، انہیں نہیں لے جا سکتے.

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کے سلسلے میں تعاون اور انسداد جرائم کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close