Featuredاسلام آباد

مسجد الاقصیٰ کے باہرفلسطینیوں پر اسرائیلی حملےکی شدید مذمت

ماہِ مقدس کے دوران مسجد الاقصیٰ کے باہرفلسطینیوں پر اسرائیلی حملےکی شدید مذمت کی اور عالمی برادری اور مسلم امہ سے فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا

 

 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ ‘انسانیت کی تمام حدود اور عالمی قوانین پامال کرتے ہوئے خصوصاً رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے قبلہ اول یعنی مسجدِ اقصیٰ میں اہلِ فلسطین پر حملے کی شدید مذمت اور اہلِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، عالمی برادری فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے’۔

 

وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب کے آخری روز مکہ المکرمہ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر يوسف بن أحمد العثيمين‎ سے ملاقات کی اور تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنا درست کردار ادا کرے۔

 

وزیراعظم نے دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافے کو اجاگر کیا اور او آئی سی کی جانب سے ٹھوس ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ، دہائیوں پرانے تنازع نے پھر سر اٹھالیا

 

انہیں یہ بتایا گیا کہ ان کے مسلم ممالک کے سربراہان مملکت کو لکھے گئے خط کے بعد نیامی میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ نے 15 مارچ کواسلاموفوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی

 

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان قیادت کی اجتماعی کوشش سے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ دنیا اس خصوصی محبت اور عقیدت کو جو مسلمان نبی کریم ﷺ کے ساتھ رکھتے ہیں اسے تسلیم کرے۔

 

ساتھ ہی یہ ضروری ہے کہ کسی کو بھی اسلام اور دہشت گردی کے مابین کوئی ربط پیدا کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

 

 

 

برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے لیے اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے مل کر کام کرے۔

 

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر کی حمایت سے متعلق او آئی سی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

وزیراعظم نے عالمی مسلم لیگ (ڈبلیو ایم ایل) کے سیکریٹری جنرل محمد العیسٰی سے ملاقات کی اور فلسطینی عوام کے لیے پاکستانی حمایت کا اعادہ کیا اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

 

ایم ڈبلیو ایل کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کی امت کے معاملات سے متعلق دلچسپی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مسلم دنیا میں ایک قدآور اور نامور شخصیت ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close